[ad_1]
کراچی میں جمشید روڈ پر فلیٹ میں سلینڈر دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق جمشید روڈ پر فاطمہ جناح کالونی میں 4 منزلہ رہائشی عمارت کی 2 دوسری منزل پر واقع فلیٹ میں سلینڈر پھٹنے کے باعث دھماکہ ہوا۔
زخمی ہونے والے افراد کی عمریں 3 سے 70 سال کے درمیان ہیں، زخمیوں کی شناخت 3 سالہ اریکا، 18 سالہ مسکان، 28 سالہ رابعہ، 55 سالہ انیس فاطمہ، 70 سالہ کلثوم، 68 سالہ اقبال اور 60 سال کے حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے، تمام زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔
[ad_2]