[ad_1]
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آئیں بائیں شائیں نہ کریں، کم ٹو دی کورٹ اینڈ فیس دی کورٹ، سیدھی سیدھی بات ہے جواب دیدیں کہ بیٹی آپ کی ہے یا نہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ جب چھاپے پڑنے کا ڈر تھا، یہ گھر کی دیوار پھلانگ کر بھاگ گئے تھے، مشکل وقت میں انہیں دو ہی کام آتے ہیں بھاگنا یا چھپنا۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ تحریک میں عمران خان کہیں نظر نہیں آئے، وہ عدلیہ بحالی تحریک میں روپوش رہا، یہ چھپ کر بہانوں سے اپنا وقت گزار رہے ہیں، توشہ خانہ کیس میں آپ آ نہیں سکتے تو ویڈیو لنک سے بیان ریکارڈ کرا دیتے۔
عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان ہر کیس میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، ان کو مشکل وقت میں صرف چھپنا اور بھاگنا نظر آتا ہے، انہوں نے حلف میں غلط بیانی کی اس کی سزا نااہلی ہے، جیل بھرو تحریک عدالتوں سے استثنیٰ کی تحریک میں بدل گئی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ مسٹر جیل بھرو تحریک عدالتوں سے اسٹے آرڈر لینے کا ماسٹر ہے، آپ اپنے بچے ڈکلیئر نہیں کرتے تو آپ صادق و امین نہیں رہتے، کیا عثمان بزدار کو بشریٰ بی بی نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نہیں لگایا تھا، پوسٹنگ اور ٹھیکوں میں یہ کمیشن لیتے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ فرح گوگی کے اکاؤنٹ میں ایک شخص نے 754 ٹرانزیکشن کی ہیں، 86 کروڑ 39 لاکھ روپے ان کے اکاؤنٹ میں کیش جمع کرایا گیا، تین سال میں کس کاروبار سے 1.6 ارب روپے منافع آیا ہے، فرح گوگی کے اثاثے تین کروڑ روپے سے 1.6 ارب روپے کیسے ہو گئے۔
پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ فرح گوگی کے اکاؤنٹ میں کیش جمع ہوتا تھا، انہوں نے 10 سے 12 اکاؤنٹ کیش جمع کرانے کے لیے بنائے، تمام کیش بوائے 30 سے 40 ہزار روپے کے ملازمین تھے، عمران خان اور وہ اس میں حصہ دار تھے۔
عطا تارڑ کا کہنا ہےکہ فرح گوگی کو پاکستان بلائیں، نیب کے کیسز کا سامنا کریں، عمران خان اگر آپ کا دامن صاف ہے توفرح گوگی کو پاکستان لائیں، فرح بتائے گی کہ ان کا عمران خان اور بشری مانیکا سے تعلق تھا،عدلیہ کو غیر جانبداری کا ثبوت دینا ہوگا، آپ عورتوں اور بچوں کے حصار میں زمان پارک میں بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محمد خان بھٹی کو انہوں نے چھپایا ہوا ہے، ان کی گرفتاری نہیں ہوئی، بھٹی کی گرفتاری کا ڈراما رچایا ہوا ہے، تاکہ یہ ویکٹم کارڈ سے بچ سکیں،اگر جھوٹ، مکر اور فراڈ کی کوئی تصویر ہے تو وہ عمران خان ہے، آپ اپنے ذاتی مفاد کو پاکستان کے مفاد سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں۔
[ad_2]