[ad_1]

پرویز مشرف کی نمازِ جنازہ کچھ دیر بعد، تدفین ملیر کینٹ میں ہو گی

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی نمازِ جنازہ کچھ دیر بعد ملیر کینٹ کراچی کے پولو گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔

پرویز مشرف کی فوجی قبرستان میں تدفین کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جہاں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

فوجی قبرستان کے اطراف سیکیورٹی اہل کارتعینات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 5 فروری کو سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں دبئی کے امریکی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

گزشتہ شب سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو لے کر خصوصی طیارہ دبئی سے کراچی پہنچا تھا۔

اس خصوصی پرواز میں پرویز مشرف کے اہلِ خانہ اور ذاتی عملے کے ارکان موجود تھے۔

پرویز مشرف کی میت ایئر پورٹ سے ملیر کینٹ پہنچائی گئی تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *