[ad_1]
کراچی میں شاہراہ فیصل پر ایئرپورٹ کے قریب مقابلے میں ایک ڈاکو شدید زخمی ہوگیا جو اسپتال میں دوران علاج توڑ گیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہے۔
پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل پر ایئرپورٹ کے قریب پولیس کا ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار تین گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو بھی شدید زخمی ہوا۔
ریسیکیو اہلکاروں کی جانب سے زخمی ڈاکو کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا، جبکہ زخمی اہلکار غلام قادر کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زوران علاج ہلاک ہوئے ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔
[ad_2]