[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہو، یہاں کے عوام جسے چاہیں گے وہی میئر آئے گا، جو بھی میئر بنے گا ہم اس کے ساتھ تعاون کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے کی طرف جلد جائے، الیکشن کی تاخیر میں ہماری کچھ مجبوریاں تھیں، پہلے ہوجاتے تو ہم زیادہ سیٹیں لیتے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کا انتظام ایک جیالے نے سنبھالا اور فرق نظر آیا، ایم کیو ایم سے کہا تھا کہ الیکشن میں حصہ لیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم الیکشن میں حصہ لیتی تو ہماری اس سے زیادہ سیٹیں ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور سیف سٹی ہیں لیکن نتائج جو آنا چاہیے تھے نہیں آئے، کراچی میں باقی شہروں سے زیادہ کیمرے لگے ہوئے ہیں، میں وہ کام کروں گا جس سے لوگوں کا ٹیکس کا پیسا خراب نہ ہو۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو شکست دینا ملک کے استحکام کے لیے ضروری ہے، پیپلز پارٹی دہشت گردوں کا نشانہ رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں کامیابیاں بھی ملی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا، ہم نے 20 لاکھ گھر بنا کر دینے ہیں جس کے لیے فنانسنگ کا انتظام ابھی نہیں ہوا، مکمل فنانسنگ کا انتظار نہیں کرسکتے، لوگوں کے پاس چھت نہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *