[ad_1]
وفاقی وزیر آبی وسائل و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ الزام تراشی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا وتیرہ ہے۔
یہ بات وفاقی وزیر آبی وسائل و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے جھوٹے الزامات کے خلاف عدالت سے رجوع کر رہے ہیں۔
خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹے الزامات پر پہلے بھی عدالت میں کیس بھگت رہے ہیں۔
سابق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 35 پنکچر اور 10 ارب روپے رشوت جیسے الزامات کا انجام قوم کے سامنے ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کے جھوٹے اور غیر ذمے دارانہ بیان سے کچھ زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
وفاقی وزیر آبی وسائل و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جھوٹ کا سکہ زیادہ عرصہ نہیں چلے گا اور سچ کی فتح ہو گی۔
[ad_2]