[ad_1]
سابق وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد پولیس کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی سیکیورٹی پر اسلام آباد پولیس کا ایک ڈی ایس پی اور 170 اہلکار تعینات تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ پر شفٹوں میں ڈیوٹی کرتے تھے۔
اس حوالے سے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان سے ایف سی اور کے پی پولیس کے اہلکار بھی واپس لے لیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بنی گالہ ہاؤس میں ڈیوٹی کرنے والے 50 خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار بھی واپس بھیج دیے گئے ہیں۔
[ad_2]