[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کی مخالفت کردی۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ عمران خان نے بغیر کسی الزام کے ہمیں کئی ماہ جیل میں رکھ کر غلط کیا کیونکہ ہم نے ان کی مخالفت کی تھی۔

مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن حکام اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دینا بھی غلط تھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ فواد چوہدری کو نوٹس دینا چاہیے تھا، گرفتار اور ہتھکڑیاں نہیں لگانی چاہیے تھیں۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *