[ad_1]

عارف علوی صدر کے عہدے کا جواز کھو بیٹھے، نیئر بخاری

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نئیر بخاری نے کہا ہے کہ عارف علوی صدر کے عہدے کا جواز کھو بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عارف علوی ریاست کے سربراہ ہیں لیکن حاضریاں زمان پارک میں دیتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مستقبل کو مد نظر رکھ کر انتخابات کا لائحہ عمل بنائیں گے، سیاسی صورت حال کو مد نظر رکھ کر ہی انتخابی اتحاد کا فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری ملک میں آگ لگانے کے مترادف ہوگی۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان یا کسی بڑے رہنما کی گرفتاری سے مزاحمت ہوگی، عمران کو خدشہ ہے کہ الیکشن آگے کر دیے جائیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *