[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے لارج ٹیکس پیئر آفس کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں تیسری سہ ماہی کیلئے مقرر کردہ بجٹ اہداف حاصل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کی ہدایت کی گئی، حکم دیا کہ شوگر ملز کی مانیٹرنگ موثر انداز میں کی جائے تاکہ ریونیو کا تحفظ ہوسکے۔

چیئرمین ایف بی آر اور سیکریٹریری ریونیو ڈویژن عاصم احمد نے لارج ٹیکس پیئر آفس کراچی کا دورہ کیا، شہر میں تعینات پانچ فیلڈ فارمیشنز سے تعلق رکھنے والے تمام چیف کمشنرز سے ملاقات کی اور بجٹ اہداف سے متعلق ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کی جانب سے تیسری سہ ماہی کے بجٹ ہدف کے حصول کیلئے بنائی گئی حکمت عملی سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے ہدایت کی کہ رواں ماہ کیلئے مقرر کردہ ریونیو کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور بجٹ ہدف کے حصول میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کیلئے شوگر ملز کی مانیٹرنگ موثر انداز میں کی جائے تاکہ ریونیو کا تحفظ ہوسکے۔

چیئرمین ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے محکمے کو ہرممکن سہولت فراہم کرنی چاہئے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *