[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بھی محسوس کرتا ہے کہ پاکستان اس کے شکنجے میں آیا ہوا ہے، اس لیے وہ چاہتا ہے کہ جو چار سال تک معاہدے پر عمل نہیں ہوا، اس کی تکمیل ہم سے کرالی جائے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اگلے چھ ماہ تک کسی بھی قسم کے سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ادارے ہم سے بہتر جانتے ہیں کہ جن چیلنجوں کا ہمیں سامنا ہے، اس میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں، جو فیصلے اس وقت ہمیں کرنے ہیں وہ ہم بہادری سے کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اصلاحات کے بعد اگر سیاسی عدم استحکام ملک میں پیدا ہوتا ہے تو یہ ہمارے لیے دہرا زہر ثابت ہوگا، اس لیے ضروری ہے جو مشکل فیصلے ہم کریں اس کے ساتھ سیاسی استحکام بھی ہو۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *