[ad_1]

سراج الحق - فوٹو:فائل
سراج الحق – فوٹو:فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں کراچی کے بلدیاتی انتخابات اور اس کے نتائج پر بحث کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ جماعت اسلامی کے پاس مزید 9 نشستوں کے نتائج موجود، میئرشپ کے لیے تمام جماعتوں سے بات کرنے کا آپشن موجود ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کراچی کی مزید 9 جیتی ہوئی سیٹوں کا مکمل نتیجہ جماعت اسلامی کے پاس ہے، جب تک ان 9 سیٹوں کا فیصلہ حق میں نہیں آتا، میئر کے چناؤ کی بات آگے نہیں بڑھے گی۔

میئرشپ کے لیے تمام جماعتوں سے بات کرنے کا آپشن موجود ہے، مسلم لیگ ن، آزاد اور دوسری جماعتوں سے بھی بات کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے غیرمشروط حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اجلاس میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی سے بھی بات کے لیے تیار ہیں، میئر جماعت اسلامی کا ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں سراج الحق، امیر العظیم، حافظ نعیم الرحمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *