[ad_1]

جو نتائج جاری ہوئے ہیں اس پر ہم پیپلز پارٹی سے بات نہیں کریں گے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج جاری ہونے کے بعد پارٹی کا اجلاس بلا لیا ہے، پہلے ہمیں نمبر ون پارٹی تسلیم کریں پھر بات چیت ہوگی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمیں ہروایا گیا ہے، نتائج کو تبدیل کیا جا رہا ہے، ہماری اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن اور پیپلز پارٹی دھاندلی نہ کرے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمیں فارم 11 اور 12 نہیں دیا جا رہا تھا، ہم 100 نشستوں پر جیت چکے ہیں، پیپلز پارٹی کی 70 سے 75 سیٹیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مسئلہ حل ہوگا پھر پیپلز پارٹی سے بات ہوگی، آج ہی الیکشن کمشنر سندھ کے پاس جا رہے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *