[ad_1]
پاکستان اور اقوام متحدہ کی میزبانی میں پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کانفرنس آج جنیوا میں ہو رہی ہے۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے شکار پاکستان کو سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے سولہ ارب تیس کروڑ ڈالرز درکار ہیں۔
کانفرنس میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سیلاب متاثرین کی بحالی کا فریم ورک پیش کریں گے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس اور فرانسیسی صدر میکروں کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جنیوا پہنچ گئے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وفد میں شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے روانگی سے پہلے کہا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے لاکھوں پاکستانی دنیا کی توجہ کے منتظر ہیں، کانفرنس میں حکومتی نمائندوں، پرائیویٹ ڈونرز اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سمیت ڈھائی سو لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔
پاکستان میں گزشتہ سال ستمبر میں بدترین سیلاب سے 80 لاکھ افراد بےگھر اور 1700 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
[ad_2]