[ad_1]

عبدالعلیم خان—فائل فوٹو
عبدالعلیم خان—فائل فوٹو

سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان نے کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی تردید کر دی۔

عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ نئی سیاسی جماعت کے قیام میں میری شمولیت سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ چوہدری سرور اور جہانگیر ترین سے اچھا تعلق ہے لیکن میرا سیاست کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان پر مشتمل نئی جماعت لانچ کرنے کی تیاری کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی قیادت میں نئی پارٹی کے قیام پر مشاورت اور اس کی تشکیل کے لیے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے علاوہ عبدالعلیم خان اور چوہدری سرور کے گروپ کے لوگوں سے رابطہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئی جماعت کی قیادت پی ٹی آئی پنجاب کی سابق اہم شخصیت کرے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *