[ad_1]

فواد چوہدری—فائل فوٹو
فواد چوہدری—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی اور ان کے خاندان پر دباؤ بڑھانے کے لیے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے، تحریک انصاف اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کو برقرار رکھنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے پاس طاقت کے استعمال کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی نے کہا تھا کہ میری والدہ، اہلیہ، بھائی اور بھابھی کو نو فلائی لسٹ پر ڈال دیا گیا ہے۔

مونس الہٰی نے کہا تھا کہ لگتا ہے اگلی باری میری اور میرے والد کی ہوگی، یہ سب اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ ہم پی ڈی ایم کا ساتھ دیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *