[ad_1]
نیب کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمد اثاثے بحال کردیے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق نیب کے حکم پر اسحاق ڈار کے گلبرگ میں گھر ہجویری ہاؤس کی سپرداری کرادی ہے۔
اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس کو بحال کرنے کا مراسلہ بھی بینک انتظامیہ کو جاری کیا ہے۔
اسحاق ڈار کے اکاؤنٹ میں 50 کروڑ 79 لاکھ 48 ہزار روپے بحالی کا مراسلہ جاری کیاگیا ہے۔
وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے دیگر بینک اکاؤنٹس کو بحال کرنے کا مراسلہ بھی جاری کیا گیا۔
واضح رہے کہ نیب نےاحتساب عدالت کےحکم پر اسحاق ڈار کےاثاثے بحال کرنےکی ہدایت کی تھی۔
[ad_2]