[ad_1]
کراچی کے طالب علم نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فزکس کے پرچے میں معروف گلوکار علی ظفر کا گانا لکھ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
یہ ویڈیوپیپرز چیک کرنے والے ٹیچر کی جانب سے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں امتحان کی کاپیز چیک کرنے والے ٹیچر کا بتانا ہے کہ وہ اس وقت کراچی کے فرسٹ ایئر کے طالبِ علم کے فزکس کے پیپرز چیک کر رہے ہیں۔
اس دوران اُن کے پاس ایسی کاپی آئی ہے جس میں باقاعدہ طور پر گلوکار علی ظفر کا مشہور گانا ’جھوم جھوم‘ لکھا ہوا ہے۔
پیپرز چیک کرنے والے استاد کی جانب سے کاپی میں طالبِ علم کی جانب سے لکھے گئے گانے اور مختلف جملے پڑھ کر بھی سنائے جا رہے ہیں۔
طالبِ علم کا گانا لکھنے سمیت باقاعدہ میوزک بھی لفظوں میں لکھاگیا ہے اور پیپر کے مشکل آنے سے متعلق بھی شکوہ کیا گیا ہے۔
[ad_2]