[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو لینے کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین کی ضمانت مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ضامن بنیں تو پرویز الہٰی کو لینے پر غور کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کے بچوں میں دوری کی وجہ سے سیاسی معاملہ رُکا ہوا ہے، اسی لیے ن لیگ سے اتحاد کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دراصل چوہدری شجاعت حسین فی الحال پرویز الہٰی کے ضامن بننے کو تیار نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی قیادت نے بھی پرویز الہٰی کو لینے کے لیے کلیئرنس نہیں دی کیونکہ انہیں ایسا کرنے کے لیے پی ڈی ایم میں جانا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ عدم اعتماد جمع کروانے کی تیاری کر رہی ہے، عدم اعتماد جمع نہ کروائی گئی تو سوچا جائے گا کہ ن لیگ اسمبلیاں تڑوانا چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی اہم ملاقات کے بعد اسمبلی توڑنے میں تاخیر چاہتے ہیں، وہ بھی چاہتے ہیں کہ عدم اعتماد آئے تو معاملہ کچھ دن آگے چلا جائے گا۔

پرویز الہٰی کی تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات جاری ہے، پی ٹی آئی یقینی طور پر اپنی جیتی ہوئی سیٹیں وزیراعلیٰ پنجاب کو نہیں دے گی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پرویز الہٰی کو ہاری ہوئی سیٹ ملے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *