[ad_1]
خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت کے تھانے برگئی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
لکی مروت پولیس کے مطابق واقعے میں 4 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
لکی مروت پولیس کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں نے تھانہ برگئی پر 2 اطراف سے حملہ کیا، جس کے بعد پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
لکی مروت پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
لکی مروت میں تھانے پر حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل ابراہیم، عمران، خیر الرحمٰن اور سبز علی شامل ہیں۔
زخمی اہلکاروں میں اے ایس آئی گل خان، کانسٹیبل بلقیاز، امیر نواز اور فرمان اللّٰہ شامل ہیں۔
شہداء کی لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
[ad_2]