[ad_1]
سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو 8 برس بیت گئے، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اے پی ایس کے شہدا کی آٹھویں برسی پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہےکہ 16 دسمبرکا دن آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی یاد ہمیشہ دلاتا رہےگا۔
ان کا کہنا ہے کہ 8 برس گزر جانے کے باوجود آج بھی ہم سانحہ اے پی ایس کونہیں بھول سکے۔
اس دن کو یاد کرکے کوئی اپنے آنسو نہیں روک سکتا ، جب بزدل شرپسند عناصر نے نہتے کم سن بچوں پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا نے پوری قوم کو دہشتگردی کےخلاف متحد کیا۔ بحیثیت قوم ہم نے دہشتگردی کو شکست دینے کیلیے طویل سفر طے کیا، ہم پاکستان میں دیرپا امن اور ترقی کی جانب گامزن ہیں۔
[ad_2]