[ad_1]
سکھر حیدر آباد موٹر وے ایم 6 کے منصوبے میں کرپشن کے معاملے میں اینٹی کرپشن پولیس نے ایک اور اہم ملزم کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق موٹر وے ایم 6 کے منصوبے میں کرپشن کےمذکورہ اہم ملزم اسلم پیرزادہ کو کراچی سے حراست میں لیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ اسلم پیرزادہ کو پوچھ گچھ کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن پولیس کے مطابق اسلم پیرزادہ نے ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کرا رکھی تھی۔
واضح رہے کہ حیدر آباد سکھر موٹر وے منصوبے میں سوا 2 ارب روپ کی کرپشن کا کیس سامنے آیا تھا۔
حیدر آباد سکھر موٹر وے منصوبے میں کرپشن کے ملزم سابق اسسٹنٹ کمشنر نیو سعید آباد منصور عباسی اور بینک منیجر کو گزشتہ روز حیدرآباد کی اینٹی کرپشن کورٹ نے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
[ad_2]