[ad_1]

پلمبر کو اتوار کو بلایا، وہ جمعرات کو آگیا، زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کی والدہ کا انکشاف

کراچی میں 13 سالہ بچی کو زيادتی کے بعد قتل کے گرفتار ملزم سے پولیس کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی۔

بچی کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ پلمبر کو اتوار کو بلایا تھا، وہ جمعرات کو ہی آگیا۔

بچی سے زیادتی کے بعد تشدد کر کے قتل کرنے کی تصدیق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق بچی کے سر پر بھاری چیز ماری گئی، منہ پر تکیہ رکھ کے سانس بند کردی گئی۔

 بچی کی والدہ نے بتایا کہ پلمبر علاقے کا تھا، گھرانے کی روٹین سے واقف تھا، پلمبر نے انہیں اتوار کے روز آنے کا کہا تھا لیکن وہ جمعرات کو آگيا۔

بچی کی والدہ کے مطابق اسے معلوم تھا کہ ماں باپ گھر پر نہيں ہوں گے، خدا جانے اس نے کیا کہا کہ بچی نے دروازہ کھول دیا اور ملزم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *