[ad_1]
سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے متعدد موٹرویز بند کردی گئی ہیں۔
پشاور اسلام آباد موٹروے، لاہور سے شیخوپورہ تک اور لاہور عبدالحکیم موٹروے فیض پور سے سمندری تک بند کردی گئی ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق سیالکوٹ لاہور موٹروے اور ملتان سکھر موٹر وے پر بھی دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگئی ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اور غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ادھر کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہلکی دھند کی وجہ سے حد نگاہ 4 کلومیٹر ہے۔
دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے اور کراچی دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔
[ad_2]