[ad_1]
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی، ہم نے استعفے دیے تو شہباز شریف کی 27 کلو میٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔
اپنے بیان میں پرویز الہٰی نے کہا کہ راولپنڈی جلسے میں عمران خان کی سیاسی حکمت عملی فیصلہ کن راؤنڈ میں داخل ہوگئی، صوبائی اسمبلیوں سے استعفے آتے ہی پی ڈی ایم کا جعلی اتحاد بھی انتشار کی شکل ہوجائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ن لیگ والے شعبدہ باز جھوٹ بولنے سے باز ہی نہیں آ رہے، آپ کے ساتھ الیکشن میں وہ ہوگا جو آپ کی پشتیں بھی یاد رکھیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں دین کی حکمرانی ہوگی اور ایسے کام ہوں گے جس سے عام اور غریب آدمی اور ان کے بچوں کو فائدہ ہو، اس کی ابتدا پنجاب سے ہو چکی ہے، کینسر کا علاج بھی انشااللّٰہ مفت ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ روز ایک نئی چیز نظر آئے گی جس کا فائدہ غریب آدمی کو ہوگا۔
[ad_2]