[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے کراچی کی بندرگاہ کیماڑی میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

کے پی ٹی کی جانب سے کیماڑی میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کل کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمانڈنٹ پورٹ سیکیورٹی فورس نے ایس ایس پی کیماڑی سے نفری طلب کر لی۔

جاری کی گئی دستاویز کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے پی ٹی کی زمینوں پر قبضہ واگزار کرنے کے لیے کیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے لیے پولیس موبائل اور نفری کل دوپہر 12 طلب کی گئی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *