[ad_1]
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور اور اوکاڑہ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے جوانوں کو ہدایت کی کہ قوم کی خدمت روایتی جوش و جذبے سے جاری رکھیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں اور افسران سے ملاقات اور گفتگو کی۔
انہوں نے بہاولپور میں یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
سپہ سالار نے خیرپور ٹامیوالی میں فائر پاور مشقوں کا جائزہ بھی لیا، بہاولپور کور کے فوجیوں نے پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیاروں کے ساتھ مشقیں کیں۔
مشقوں میں کوبرا ہیلی کاپٹرز اور ٹینک بھی شامل تھے، اس موقع پر جنگی ماحول میں مربوط فائر پاور کا مظاہرہ کیا گیا۔
آرمی چیف نے مسلح دستوں کے تربیتی معیار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا، انہوں نے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلوں کی بھی تعریف کی۔
[ad_2]