[ad_1]

شیخوپورہ میں خواجہ سرا کا قتل، تین نامزد ملزمان گرفتار، ایک فرار

شیخوپورہ میں خواجہ سرا قتل کیس میں نامزد تین خواجہ سرا ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہے۔

شیخوپورہ پولیس کے مطابق خواجہ سرا صفدر عرف ریشم اسپتال میں 9 روز زیرعلاج رہنے کے بعد پیر کو دم توڑ گیا تھا۔

پولیس نے اس کے بھائی کی مدعیت میں 4 خواجہ سرا ملزمان کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے خواجہ سرا ریشم پر چوری کا الزام لگا کر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر چھت سے نیچے پھینک دیا تھا، گرفتار ملزمان میں خواجہ سرا چھبو، گڑیا اور سنی شامل ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *