[ad_1]
کراچی میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رسک الاؤنس کی بحالی کیلئے احتجاج کے موقع پر گرفتار کئے گئے زیادہ تر افراد کو رہا کردیا گیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ کے قریب سے گرفتار 30 خواتین اور 50 مرد اب بھی پولیس کی تحویل میں ہیں، مقدمے میں نامزد دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے خلاف آرام باغ تھانے میں سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں گرفتار 12 مظاہرین کو نامزد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ان مظاہرین کو رہا نہیں کیا گیا جو ہنگامہ آرائی میں ملوث ہیں اور زبردستی اسپتال بند کروا رہے تھے۔
واضح رہے کہ سرکاری اسپتالوں کے عملے کے احتجاج کے دوران دو نرسوں کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا۔
[ad_2]