[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ مجھے کیوں انصاف نہیں مل رہا؟ یہ مقدمہ میرا یا میری بیوی کا نہیں، پورے پاکستان کا ہے۔

اعظم سواتی نے پی ٹی آئی کے سینیٹرز اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ سے بڑی عدالت کونسی ہے؟ ان سے بڑے جج کہاں ہیں؟

انہوں نے کہا کہ اللہ کا حکم ہے کہ 3 بار دستک دو، اگراجازت نہ ملے تو واپس چلے جاؤ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے بیٹوں، بیٹیوں کی پیدائش کے بعد نان نفقہ کیلئے 14- 14 گھنٹے کام کرتا رہا ہوں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ ویڈیو میری بیوی اور بیٹے کو بھیجی گئی، جو ویڈیو میری اہلیہ کوبھیجی گئی اس میں چند کلپس کے سوا وہ اصلی ویڈیو ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو بتاؤں گا کہ ویڈیو کا کون سا حصہ درست ہے کون سا نہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *