[ad_1]
سابق وزیراعظم عمران خان نے حملے سے 2 گھنٹے قبل برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیا تھا۔
انٹرویو میں عمران خان نے اعتماد ظاہر کیا تھا کہ لانگ مارچ میں تشدد نہیں ہوگا، لانگ مارچ کا مقصد الیکشن کرانا اور تبدیلی لانا ہے، اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ سے پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوگئے، فائرنگ کے بعد لانگ مارچ میں بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق عمران خان کی سیدھی ٹانگ پر گولی لگی جس کے بعد انہیں فوری طور پر کنٹینر سے گاڑی میں منتقل کرکے شوکت خانم اسپتال لاہور منتقل کیا گیا۔
[ad_2]