[ad_1]
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ 2 ہزار لوگ ہیں، ہماری بات نہ مانی جائے، اگر ہمارے پاس اتنے کم بندے ہیں تو آپ کو کیا خوف ہے؟
گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے یہ با ت کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اگر 2 ہزار لوگ ہیں تو ہمیں آنے دیں ڈرکیوں رہے ہیں؟ نواز شریف کے بھائی کی پاکستان میں حکومت ہے مگر وہ پاکستان نہیں آ رہے۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف کی فیملی ان پر اعتبا رنہیں کر رہی توسرمایہ کارکیا اعتماد کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا کہ ا ب آپ کو پاکستان کے عوام کے سامنے سر تسلیم خم کرنا پڑے گا، ہمارا مطالبہ ہے کہ صاف اورشفاف انتخابات کرائے جائیں۔
[ad_2]