[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل پر مبینہ جسمانی تشدد اور ریمانڈ کے خلاف کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کی عدم دستیابی کے باعث کیس ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کرنا تھی۔

بینچ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر مبینہ جسمانی تشدد اور ریمانڈ کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور تفتیشی افسر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیے گئے تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *