[ad_1]

ویڈیو گریب/ ٹوئٹر
ویڈیو گریب/ ٹوئٹر

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ شمسی توانائی، ہوا اور کچرے سے بجلی کی پیداوار صوبائی حکومت کا ترجیحی منصوبہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جرمن سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں وزیر توانائی سندھ اور جرمن سرمایہ کاروں کے وفد کے درمیان متبادل توانائی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان وزیر توانائی کے ترجمان نے بتایا کہ امتیاز شیخ نےسرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کی پالیسیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع فراہم کرے گی۔

وفد نے متبادل توانائی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے شمسی توانائی، ہوا اور کچرے سے بجلی کی پیداوار میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وفد نے ماحول دوست ہائیڈروجن گیس کی پیداوار میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔

انہوں نے صوبے میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی پر جرمن سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کیا۔

واضح رہے کہ کچرے سے بجلی بنانے کے دو پاور پلانٹس آٸندہ سال کے آخر تک پیداوار شروع کردیں گے، دونوں پاور پلانٹس کی پیداوری استطاعت 50،50 میگاواٹ ہے جبکہ دونوں پاور پلانٹس کی فزیبلٹی اور دیگر ضابطے کی کاروائی پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *