[ad_1]
وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول عبدالمالک راہو تعلقہ قاضی احمد ضلع نوابشاہ میں بچوں سے پاؤں دبوانے کے عمل کا نوٹس لے لیا۔
تعلقہ قاضی احمد میں اسکول کے استاد کے طالب علموں سے پاؤں دبوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
صوبائی وزیر کے احکامات پر اسکول استاد اللّٰہ ڈینو ولد غلام قادر بلیدی کو معطل کر دیا گیا۔
وزیر تعلیم سید سردار شاہ کے مطابق اسکول کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔
[ad_2]