[ad_1]
وفاقی وزیر برائے موسمیات شیری رحمٰن نے گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں عمران خان کے دو سیٹوں سے ہارنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
شیری رحمٰن نے آج صبح گزشتہ روز کے ضمنی انتخابات پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔
شیری رحمٰن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ سید موسیٰ علی گیلانی کو ملتان سے اور حکیم بلوچ کو کراچی سے عمران خان کو شکست دینے پر مبارک ہو۔
شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ علی موسیٰ اور حکیم بلوچ اُن سے سیٹوں سے جیتے ہیں جو کہ اُن کی تھی ہی نہیں۔
شیری رحمٰن نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید فتوحات سمیٹنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں جن کے مطابق تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی 2 نشستوں پر فاتح رہی۔
اب تک کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کی 2 نشست پر کامیاب ہوئی، این اے 237 کراچی ملیر میں پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ نے عمران خان کو شکست دی۔
پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی نے پی ٹی آئی کی مہر بانو قریشی کو ملتان سے 25 ہزار 186 ووٹوں سے ہرایا ہے۔
[ad_2]