[ad_1]
نوری آباد ایم نائن موٹروے پر بس میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں کراچی کے ایدھی سینٹر منتقل کردی گئی ہیں۔
کراچی سے خیرپورناتھن شاہ جانیوالی مسافر بس میں آگ بھڑکنے سے 18 افراد لقمہ اجل بنے، جن میں 12 بچے اور 1 خاتون بھی شامل ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، بس میں سوار تمام افراد کا تعلق خیرپور ناتھن شاہ کی مغیری برادری سے تھا اور وہ سیلاب متاثرین تھے۔
پولیس اور جامشورو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاں بحق افراد کی لاشیں ناقابل شناخت قرار دی گئی ہیں۔ حیدرآباد میں سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے لاشیں کراچی کے ایدھی سینٹر منتقل کردی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ورثاء ڈی این اے ٹیسٹ پر آمادہ نہیں، اس لئے لاشیں پلاسٹک میں لپیٹ کر تابوت ورثاء کے حوالے کیے جائیں گے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ آگ بس کے ایئر کنڈیشن یونٹ میں لگی، زخمی مسافروں کو جلتی بس کے ایمرجنسی دروازے سے باہر نکالا۔
[ad_2]