[ad_1]
وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ آڈیو لیکسں میں کوئی اندرونی ایجنسی یا کوئی مخالف ایجنسی ملوث نہیں، اس میں لوگ انفرادی طور پر ملوث ہیں، یہ بات وزیراعظم طے کریں گے کہ آڈیو لیکس کی تفتیش کہاں پیش کی جائے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے خلاف اس مہم جوئی کے ذمے داروں کے خلاف ثبوت اکٹھے کرلیے ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی سوسائٹی میں پلاٹ خریدنا کوئی جرم نہیں، جس آدمی نے پلاٹ کی رجسٹری کرانی ہوتی ہے وہی فیس ادا کرتا ہے، خریدار ادا نہیں کرتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے وارنٹ گرفتاری پر پتا فیصل آباد کا درج ہے، میں فیصل آباد میں دو دن رہ کر آیا، اگر مجھے گرفتار کرنا تھا تو وہاں آجاتے، میرا وارنٹ لینے کے لیے ریکارڈ ٹیمپر کرکے عدالت کو گمراہ کیا گیا۔
[ad_2]