[ad_1]
سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے سن قریب ٹرک اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ کے مطابق سن کے قریب انڈس ہائی وے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں، حادثہ سن کے قریب تھوڑی پھاٹک کے پاس پیش آیا۔
ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ نے بتایا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق بہاولپور سے بتایا جاتا ہے، حادثے کا شکار بدنصیب مسافر کوچ کراچی سے پنجاب جا رہی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ کوچ اور ٹرک دونوں کے ڈرائیور بھی حادثے میں جاں بحق ہو گئے، زخمیوں کو لمس اسپتال جامشورو منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ نے مزیدبتایا ہے کہ جامشورو کے قریب بس حادثے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
[ad_2]