[ad_1]

مریم نواز لندن جانے کے لیے ایئرپورٹ روانہ

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پاسپورٹ واپس مل جانے کے بعد آج لندن روانہ ہوں گی۔

مریم نواز جاتی امرا سے ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف نے ایئرپورٹ روانگی سے قبل دادا ، دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز آج صبح 10 بجے نجی ایئر لائن کی پرواز سے لندن روانہ ہو ں گی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد گزشتہ روز مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا تھا۔

مریم نواز اپنا پاسپورٹ لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے رجسٹرار کے کمرے سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *