[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف سے کسانوں کے وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اگلے ہفتے زرعی شعبے کی ترقی کےلیے کسان پیکیج کا اعلان کریں گے۔

دوران ملاقات وزیراعظم نے زراعت کو ملکی معیشت کےلیے ریڑھ کی ہڈی اور سماجی ترقی کےلیے انتہائی اہم قرار دیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے متعلقہ وزراء کی کمیٹی کو کسان نمائندوں سے مل کر مسائل کے موثر حل کی ہدایت کی۔

وزراء کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ملک میں اس شعبے کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کےلئے موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس سلسلے میں اگلے ہفتے منعقد ہونے والی کسان کانفرنس میں تاریخی کسان پیکیج دینے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے کسانوں کے وفود سے ملاقات میں اپنے خادم اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کےلئے اٹھائے گئے اقدامات کا حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ کیا اور انہیں بجلی کے بلوں کی ادائیگی، کھاد کی فراہمی اور زرعی آلات کی خریداری پر سبسڈی فراہم کی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *