[ad_1]

بلاول پاکستان کیخلاف نیازی کے بچھائے کانٹے صاف کر رہا ہے، امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو دنیا میں پاکستان کے خلاف نیازی کے بچھائے کانٹے صاف کر رہا ہے۔

عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں اتنا جھوٹا اور مکار شخص نہیں دیکھا۔

امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کی جماعت ملکی سالمیت کے لیےخطرہ بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹے کا سکھر کا دورہ کرکے سندھ کے عوام پر احسان نہ جتاؤ، سندھ کے سیلاب زدگان کی دادرسی کے لیے ان کی حقیقی جماعت موجود ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران کے منہ سے سندھ کے سیلاب زدگان کا ذکر مکر و فریب کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے جمہوریت پسند عوام نے ماضی میں بھی فتنے کو مسترد کیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *