[ad_1]
کراچی میں کورنگی کے علاقے سے 13 سالہ لڑکی کی گھر سے پھندا لگی لاش ملنے کا مقدمہ زمان ٹاؤن تھانے میں مقتول لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکی کے ساتھ کئی بار زیادتی کی تصدیق کی ہے۔
لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ قتل اور زنا کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی اور اسکی بہن گھر میں اکیلی تھی، بڑی بہن چھوٹے بھائی کے مدرسے گئی تو مقتولہ نے کنڈی بند کر لی، بڑی بہن نے واپس آکر دروازہ کھٹکھٹایا تو دروازہ نہ کھلا،جب والد واپس آیا اس نے دروازہ کھٹکھٹایا تو بھی نہ کھلا برابر والے گھر سے کود کر جب اندر گئے تو پہلی منزل کے کمرے میں پھندا لگی لاش ملی۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ لڑکی سے کئی بار زیادتی کی تصدیق ہوئی، مجھے شک ہے کہ نامعلوم ملزمان نے اپنا راز کھل جانے کے ڈر سے میری بیٹی کو قتل کیا۔
پولیس سرجن سمعیہ سید کے مطابق بچی کی شناخت 13 سال کی مہناز طاہر کے نام سے ہوئی ہے، مہناز کا طبی معائنہ کیا گیا ہے جس میں بچی سے ذیادتی کی تصدیق ہوئی،جبکہ بچی کی موت گلا دبانے کےباعث دم گٹھنے سے ہوئی، بچی کے جسم سے ڈی این اے نمونے حاصل کرکے اسے میچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
[ad_2]