[ad_1]
اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیز کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں گندا پانی ہے جس سے بیماریوں کا شدید خطرہ ہے، تمام رکن ممالک سے صحت، پینے کے صاف پانی اور خوراک کی اپیل ہے، ہمیں ڈونرز کی طرف سے اچھی سپورٹ مل رہی ہے۔
اسلام آباد میں یونیسف کے نمائندے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیز نے کہا کہ اس وقت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صحت فوری ترجیح ہے، سیلاب نے متاثرہ علاقوں میں صحت کے نظام کو بھی متاثر کیا ہے۔
جولین ہارنیز کا کہنا ہے کہ نئی معلومات کی روشنی میں اپیل کی گئی ہے، رقم کا ازسرنو اعلان کریں گے، قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی نےتمام جماعتوں پر مبنی کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔
اس موقع پر یونیسف کے نمائندے نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں صاف پانی بہت بڑا مسئلہ ہے، گندے پانی کے باعث بچوں میں ہیضہ اور ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ علاقوں میں جلدی امراض کو بھی دیکھ رہے ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں 5 لاکھ سے زائد بچوں کو غذائیت کی ضرورت ہے۔
[ad_2]