[ad_1]
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ اور مبینہ تشدد کے خلاف کیس میں وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔
عدالتِ عظمیٰ نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔
سماعت کے دوران شہباز گِل کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ جو تشدد میرے مؤکل شہباز گِل پر کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گِل نے ایک تقریرکی جس کو بنیاد بنا کر 13 دفعات لگائی گئیں۔
جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ شہباز گِل نے کہا کیا تھا؟ کس بنیاد پر کیس بنایا گیا؟
سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔
[ad_2]