[ad_1]
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے 70 سے زائد آذربائیجانی فوجیوں کے مارے جانے پر دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آرمینیا کے بلا اشتعال حملے میں 70 سے زیادہ آذربائیجانی فوجیوں کے مارے جانے کی خبر پر دکھ ہوا، پاکستانی عوام اپنے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان آذربائیجان کی علاقائی سالمیت کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔
[ad_2]