[ad_1]
خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ سیلاب کے باعث جلسے میں لوگوں کی تعداد کم تھی۔
جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ چارسدہ، مردان، نوشہرہ سے سیلاب کے باعث لوگ نہیں آئے۔
واضح رہے کہ پشاور میں آج ہونے والا جلسہ این اے 31 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں تھا۔
ذرائع کے مطابق جلسے میں 10ہزار سے کم افراد نے شرکت کی، آدھے سے زیادہ جلسہ گاہ خالی پڑی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ کارکنوں کی کم تعداد میں شرکت پر مرکزی قیادت بھی نالاں ہے۔
اپریل میں تحریک انصاف کے جلسے میں 45 ہزار سے زیادہ لوگ تھے، اپریل کے جلسے میں جلسہ گاہ کے اطراف میں سڑکوں پر بھی کارکن موجود تھے۔
[ad_2]