[ad_1]
کراچی ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسمگلر، گٹکا ماوا سپلائر اور 5 فینسی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے شامل ہیں۔
پولیس نے غیر قانونی پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو کلری سے جبکہ دیگر کو عیدگاہ، کھارادر اور کلاکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے 20 ہزار لیٹر اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل برآمد ہوا ہے۔
دیگر ملزمان سے 4 کلو گٹکا ماوار اور 5 فینسی نمبر پلیٹس بھی برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے نام سلیم، انس امتیاز، محمد نقاش، علی عباس، شہباز، سہیل انعام، عدنان سمیع اور سلمان خان ہیں۔
[ad_2]