[ad_1]

چارسدہ، ایک ہی خاندان کے 14 گھر بہہ گئے

خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ میں دریائے سوات کے کنارے آباد ایک ہی خاندان کے 14 گھر سیلاب کی نذر ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق پہلے جہاں مکانات تھے اب وہاں پر دریا بہہ رہا ہے، سیلاب میں منڈا ہیڈ ورکس پل بھی بہہ گیا ہے۔

ضلع مہمند کے لوگ دریائے سوات میں کشتیوں پر خطرناک سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب نوشہرہ کے علاقے ملک آباد میں سیلاب گزر گیا لیکن پانی اب تک جمع ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں خصوصاً خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ادھر خان پور ڈیم بھر جانے کے بعد اسپل ویز کھول دیے گئے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *