[ad_1]
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی تاریخ کی بہت بڑی تباہی کا سامنا کر رہا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے، ساڑھے تین کروڑ لوگ متاثر ہیں۔ سابق وزیراعظم خیبر پختونخوا اور پنجاب میں کنسرٹ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور خیبر پختونخوا سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے کنسرٹ آرگنائز کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ بہت شرم کی بات ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلے انسان بنو اور پھر سیاست دان بنو۔
[ad_2]